۔10ویں کے نتائج، 3ہیڈ ماسٹر اور 8ٹیچر معطل

سرینگر // چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر نے 10ویں کے امتحانی نتائج میں منفی کارکردگی دکھانے پر 3ہیڈ ماسٹروں اور 8ٹیچروں کی معطلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ہیڈماسٹر بائز ہائی سکول نوہٹہ،بائز ہائی سکول نیو تھید اور سعد پورہ کو دسوں جماعت میں صفر نتائج  دینے پر معطل کردیا گیا ہے۔نوہٹہ ہائی سکول میں سوشل سٹیڈیز کے 2اور اک سائنس ٹیچر کو بھی اپنے مضامین میں صفر نتائج دینے پر معطل کردیا گیا ہے۔نوہٹہ ہائی سکول میں صرف ایک امیدوار امتحانات میں شامل ہوا تھا جو فیل ہوا۔بائز ہائی سکول رعنا واری کے 2سائنس ٹیچر اور بائز ہائی سکول پادشاہی باغ کا ایک ٹیچر بھی معطل کردیا گیا ہے۔بائز ہائی سکول نیو تھید کے 2سوشل سٹیڈیز ٹیچروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔