۔10روز میں145مریضوں کا اضافہ

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 10روز کے دوران کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد میں 145افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جموں و کشمیر میں یکم اپریل کو کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 62تھی جو 2اپریل کو مزید 8مریضوں کے اضافے کے ساتھ 70تک پہنچ گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق 3اپریل کو اس میں مزید 5مریضوں کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھکر 75تک پہنچ گئی ۔ 4اپریل کو 17مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں ۔ 5اپریل کو 14افراد متاثر ہوئے اور مریضوں کی کل تعداد 106تک پہنچ گئی جبکہ 6اپریل کو ایک مرتبہ پھر متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی اور 3مریضوں کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 109تک سمٹ کررہ گئی۔ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ7اپریل سے ہوا اور اُس روز 16مریضوں کا اضافہ ہوا ۔8اپریل کو 14افراد کا اضافہ ہوا ۔ 9اپریل کو مریضوں کی تعداد میں45متاثرین کا اضافہ ہوا۔9اپریل کو یہ ہندسہ 150کا نفسیاتی حد پار کرگیا اور تعداد 184تک پہنچ گئی جبکہ 10اپریل کو مریضوں کی کل تعداد میں 23افراد کا اضافہ ہوا اور تعداد 207تک پہنچ گئی۔