احمد آباد// وزیر اعظم نریندر مودی نے سابرمتی آشرم ، احمد آباد سے ‘پد یاترا’ (آزادی مارچ) کو روانہ کیا اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ (ہندوستان 75@) کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا انہوں نے 75 دیگر تقریبات میں ہندوستان کے لئے دیگر متعدد ثقافتی اور ڈیجیٹل اقدامات بھی شروع کیے۔آزادی کا امروت مہوتسو تقریبات کا ایک سلسلہ ہے جو ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں حکومت ہند کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ مہوتسو کو عوامی بھاگیداری کے جذبے سے ایک عوامی جشن کے طور پر منایا جائے گا۔سابرمتی آشرم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 15 اگست 2020 سے 75 ہفتوں پہلے 'آزادی کا امرت مہوتسو کے آغاز کا ذکر کیا جو 15 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی اور ان عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر اعظم نے پانچ ستونوں کے بارے میں زور دیا یعنی۔ آزادی کی جدوجہد ، نظریات 75 ویں منزل میں ، حصولیابیاں 75 ویں منزل میں ، 75 ویں منزل میں ایکشنز اور 75 ویں منزل میں عزائم جو خوابوں اور ذمہ داریوں کو ترغیب کے طور پر آگے بڑھنے کے لئے تحریک دینے والی ایک طاقت ہیں۔مودی نے کل کہا ہے کہ‘ووکل فار لوکل’ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی اورآزادی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردینے والے مجاہدین آزادی کے لئے بہترین خراج تحسین ہوگا۔ مودی نے یہ بات جمعہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر‘آزادی کاامرت مہوتسو’ کے تحت منائی جانے والی مختلف تقریبات کے افتتاح سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا‘‘آج کا امرت مہوتسو پروگرام سابرمتی آشرم سے شروع ہوگا جہاں سے ڈاندی یاترا کا آغاز ہواتھا۔ اس یاترا نے ہندوستانی عوام میں فخر اور خود انحصاری کے جذبات کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کو ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کوئی بھی مقامی پروڈکٹ خریدیں اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ووکل فار لوکل کے ساتھ لگائیں۔ سابرمتی آشرم میں مگن نواس کے قریب چرکھا رکھا جائے گا۔ یہ کتائی والا پہیہ خود کفالت سے متعلق ہر ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک رواؤنڈ مکمل کرے گا۔ یہ عوامی تحریک کے لئے سرچشمہ کے طور پر کام کرے گا۔’’قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم آج احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے پد یاترا (آزادی مارچ) کو پرچم کشائی کریں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے افتتاحی پروگراموں کا آغٓاز کریں گے ۔ وہ آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق متعدد ثقافتی اور ڈجیٹل پروگراموں کا افتتاح کے ساتھ سابرمتی آشرم میں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے ۔