کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی تحصیل مغل میدان کے علاقہ سگدی کی پندرہ ہزار آبادی 4کلومیٹر سنگم بتی سگدی سڑک کی خستہ حالت کے سبب سخت پریشان ہے ۔مقامی لوگواں نے بتایا کہ چند کلومیٹرکی اس سڑک پر پیدل چلنا تو دور گاڑی چلانے والوں کو بھی مشکل ہوجاتی ہے کیونکہ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیںجبکہ دوسری طرف سڑک پر پانی جمع ہوجاتا ہے جس سے اس سڑک پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ اسی علاقہ سے ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن کا تعلق ہے لیکن انھوں نے بھی سڑک کی بہتری کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جسکے سبب عوام کو آئے روز مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہاہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس سڑک پر میکڈیم بچھایاجانا چاہئے تاکہ یہ سڑک آمدرفت کے قابل بن سکے ۔
۔ 4کلومیٹر سنگم بتی سگدی سڑک خستہ حالت میں
