سرینگر //جموں و کشمیر میں وائرس سے مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 600سے کم ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 75ہزار 291ٹیسٹ کئے گئے جن میں 23سفر کرنے والوں سمیت مزید 540افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 49ہزار 873 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں 33 دنوں بعد کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 2تک سمٹ گئی ہے۔ جمعہ کو مزید 2 متاثرین کی موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموی تعداد 4741ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 540افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 312جموں جبکہ 228کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 228افراد میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی واپس لوٹے جبکہ دیگر 223افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے228افراد میں سرینگر میں 89، بارہمولہ میں 29، بڈگام میں 32، پلوامہ میں 12، کپوارہ میں 26، اننت ناگ میں 7، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 15، کولگام میں 6 جبکہ شوپیان میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ وادی میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد کی جان گئی ہے۔مرنے والوں میں ایک سرینگر اور ایک اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2421ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 312افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 18بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 294افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 312افراد میں جموں میں 131، ادھمپور میں 22، راجوری میں 9، ڈوڈہ میں 61، کٹھوعہ میں 27، سانبہ میں 7، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 6، رام بن میں 36 جبکہ ریاسی میں 12افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 63ہزار 976ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور جمعہ کو یہاں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2320ہوگئی ہے۔
ملک میں 657 اموات ؔ 58ہزار 077متاثر
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری دکھائی دے رہی ہے لیکن اس سے ہونے والی اموات باعث تشویش ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 657 افراد کی موت ہوئی ، جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5,07,177 ہوگئی ۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 58,077 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42536137 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران 150407 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41331158 ہو گئی ہے ۔ملک میں جمعرات کو 4818867 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اسی کے ساتھ یہاں اب تک 1,71,79,51,432 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
20دنوں کے دوران فعال معاملات میں 4گنا کمی
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 20دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں30ہزار 601یعنی 4گنا کمی آئی ہے۔جموں صوبے میں 9191افراد جبکہ کشمیر میں 21ہزار 410کیسوں کی کمی آئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں 21جنوری کوسرگرم معاملات کی تعداد39ہزار 113تھی جو 10فروری کو کم ہوکر 8512ہوگئی ہے۔ کشمیر صوبے میں 20دنوں کے دوران کم ہونے والے 21ہزار 410معاملات میں سب سے زیادہ کمی سرینگر میں درج کی گئی ہے۔ ضلع سرینگر میں 21جنوری کو سرگرم معاملات کی تعداد 9922تھی کو 10فروری 7900معاملات کی کمی کے ساتھ 2022فعال معاملات رہ گئی ہے۔ اسی طرح بارہمولہ میں 4743، بڈگام میں 2768، پلوامہ میں 819، کپوارہ میں 740، اننت ناگ میں 1485، بانڈی پورہ میں 1145، گاندربل میں 704، کولگام میں 1017 جبکہ شوپیان میں 89 فعال معاملات کی کمی آئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلع میں گذشتہ 20دنوں کے دوران 9191معاملات کی کمی آئی ہے ۔ جموں صوبے میں 21جنوری کو سرگرم معاملات کی تعداد 12ہزار 479تھی جو 10فروری کو کم ہوکر 3288معاملات کی کمی آئی ہے۔ جموں صوبے میں کم ہونے والے 9191معاملات میں ضلع جموں میں6911، ادھمپور میں 823، راجوری میں 384، کٹھوعہ میں 415، سانبہ میں 375، کشتواڑ میں 53، پونچھ میں 190، رام بن میں 24 جبکہ ریاسی میں 319معاملات کی کمی آئی ہے ۔ جموں صوبے کے ڈو ڈہ ضلع میں سرگرم معاملات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔ ڈوڈہ ضلع میں 21جنوری کو سرگرم معاملات کی تعداد 521تھی جو 10جنوری کو بڑھ کر 827ہوگئی ہے۔ اس طرح ضلع ڈوڈہ میں 306معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔