کشتواڑ// مرکزی وزیر ممکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے چین ہے کیونکہ انہیں مودی یا اسکے وزیر کے خلاف کُچھ نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ مودی سرکار کے چار سال مکمل ہونے کے باوجود بھی آج کل یو پی اے سرکار کے کروڑوں روپے کے گھوٹالے منظر عام پر آ رہے ہیں۔وزیر ضلع کے بھٹن دیہات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،جسے وزیر نے اپنے سنسد آدرش گرام یوجنا کے تحت اپنا یا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے سابقہ یو پی اے سرکار کی کافی تنقید کیاور کہا کہ مودی سرکار تمام علاقوں کی یکسان ترقی کی وعدہ بند ہے، تاکہ دور افتادہ علاقوں میں بھی تمام سہولیات دستیاب ہوں۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپیدینے کا اعلان کیا جو کہ انکے پہلے ہی دئے گئے65 لاکھ روپے کے علاوہ ہے۔اس ایک کروڑ روپے میں سے 50لاکھ روپے خصوصی طور سے موضع بھٹن کیلئے مختص کئے گئے ہیں،مچل یاترا کے روٹ پر ٹائیلٹ تعمیر کرنے کے لئے25 لاکھ روپے اور 25 لاکھ روپے گمپا گلاب گڑھ میں دوسرا ٹائیلٹ کمپلیکس تعمیر رکنے کے لئے دیا گیا ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر اعلان کی کہ امسال مچیل یاترا کے روٹوں پر موبائیل فون ٹائور نصب کئے جائیں گے۔ایم او ایس ٹرانسپورٹ سنیل شرما بھی وزیر کے ہمراہ تھے،جنھوں نے سرکار کی جانب سے بھگانا میں پہلا سپورٹس کالج تعمیر کرنے کا اعلان کیا ،جس کے لئے انہوں نے ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے اس موقعہ پر مختلف مرکزی سکیموں کی جانکاری دی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اجولا سکیم تقریباً پورہ ہو گئی ہے اور او ڈی ا یف مہم جاری ہے۔