سرینگر// یونین پبلک سروسز کمیشن( یو پی ایس سی) نے سیول سروسز ( پریلمنری) امتحانات2020کا انعقاد اتوار کو سرینگر میں 11مختلف سینٹروں پر کیا ۔ امتحان میں کل 2163 اُمیدواروں نے حصہ لیا۔ کشمیر کے ڈویژ نل کمشنر نے امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات کئے تھے۔ خصوصی صلاحیت کے مالک 39اُمید واروں کیلئے الگ سے امتحانی مرکزی کالج آف ایجوکیشن سرینگر میں قائم کیا گیا تھا۔ سرکار نے کمشنر سیکریٹری لیبر اورروزگارسورب بھگت کو امتحانی مبصر کے طور پر تعینات کیا تھا،جنہوں نے تما م امتحانی مراکز پر جاکر وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور امتحانات کو خوشگوار طریقے سے منعقد کرانے میں اہم رول ادا کیا ۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات کے دوران تمام قوائد و ضوابط کی سختی سے پاسداری کی گئی۔ امتحانی مبصر نے صاف و شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے کئے گئے انتظامات میں پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔