لکھنو//(یواین آئی)یوگی حکومت کے پانچ سالہ میعاد کار کو آمریت، مذہبی منافرت اور ذات۔پات کی دشمنی کا مرکب قرار دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و کانگریس سینئر رہنما پی چدمبر نے اتوار کو یوپی کے رائے دہندگا سے تبدیلی کے لئے ووٹ کی اپیل کی۔پانچویں مرحلے کی پولنگ کے دوران اپنے ایک پیغام میں کانگریس لیڈر نے کہا یوپی نے 8وزراء اعظم دئیے ہیں باجود اس کے اس کا شمار اب بھی پسماندہ خطے میں ہوتا ہے۔لکھنوئو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہامیں دور سے ہی اس الیکشن کو دیکھ رہا ہوں۔میں انتخابی مہمات میں کی کی گئی تقاریر سے اچھی طرح سے واقف ہوں جو دعوی اور وعدے کئے گئے ہیں۔اس نے مستقبل کے تئیں مجھے کافی مایوس کردیا ہے۔میں یوپی کے ووٹروں سے ادباََ گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کس کے لئے ووٹ کررہے ہیں؟آدتیہ ناتھ کے حکمرانی کا ماڈل آمریت، مذہبی منافرت اور ذات پات کی دشمنی، پولیس کی زیادتی اور صنفی تشدد کا مرکب ہے۔اس ماڈل نے ریاست کو کمزور ہی کیا ہے اور ریاست کے اکثریت کو غریب کردیا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے۔آگر آپ کا ووٹ ایک مناسب تبدیلی نہیں لاتا ہے۔اگر آپ کا ووٹ حکومت کی تبدیلی، رویہ میں تبدیلی، پالیسیوں میں تبدیلی،اقدار میں تبدیلی کا سبب نہیں بنتا ہے تو آپ کا ووٹ بذات خود آپ اور آپ کے کنبے کے مقاصد و توقعات کے ساتھ انصاف نہیں کریگا۔میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کانگریس کے لئے ووٹ کریں، تبدیلی کے لئے ووٹ کریں۔