یوکرین کی ڈونیٹسک میں فائرنگ ، 5 افراد کی موت

یو این آئی
کیف، // یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے درمیان روسی حمایت یافتہ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے شہر ڈونیٹسک میں ہفتہ کو ہونے والی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت  اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے۔ دون باس میں جنگ بندی اور جوائنٹ سینٹر آف کوآرڈینیشن (جے سی سی سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ڈونیٹسک ریپبلک ( ڈی پی آر) مشن نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا’’ 18 جون 2022 کو یوکرین کی مسلح افواج کے حملوں میں مرنے والے شہریوں کی کل تعداد 5  ہے اور 20 زخمی ہیں۔ اس سے قبل ڈی پی آر انتظامیہ کے احکام نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 15 ہے۔واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔(یو این آئی)