یوکرین میں لڑنے والے2برطانوی جنگجووں گرفتار

یو این آئی
کیف // روسی فوج نے یوکرین میں لڑنے والے دو برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا، زیر حراست برطانوی جنگجووں کو روسی ٹی وی پر پیش کیا گیا۔برطانوی جنگجووں نے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم بورس جانسن سے اپیل کی کہ ان کی رہائی کے بدلے یوکرین میں قید صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی کو رہا کیا جائے۔دونوں برطانوی شہری ماریوپول میں یوکرین فوج کے ہمراہ لڑتے ہوئے روسیوں کی قید میں چلے گئے تھے۔یوکرینی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ کو یوکرینی حکام نے غداری کے الزام میں حراست میں لے رکھا ہے۔ادھرروس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے 6 ہزار 824 غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں 1 ہزار 35 غیر ملکی جنگجو مارے جا چکے ہیں، ماریوپول میں 4 سو کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔