بلیا// اترپردیش کے ضلع بلیا کے پھیپھنا تھانہ علاقے میں ایک صحافی کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دویندر ناتھ نے کہا کہ پھیپھنا قصبہ کے رہنے ولے سہارا ٹی وی نیوز چینل کے صحافی رنت سنگھ کل رات اپنے گھر پر تھے ۔ گاؤں کے ایک شخص کے بلانے پر وہ گاؤں میں ہی اپنے پرانے گھر کے پاس گئے تھے ۔ پرانے گھر سے ئے گھر واپس لوٹتے وقت ان کے اوپر قاتلوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔حملے سے پہلے رتن سنگھ گھبرا کر بھاگتے ہوئے گرام پردھان کے دروازے کے پاس گئے ۔گرنے کے بعد قاتلوں نے انہیں گولی ماردی۔رتن سنگھ کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔ سپرنٹنڈنٹ آٖ پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں چھ افراد کو گرفتا کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔