نیوز ڈیسک
جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھرد واج نے24 تاریخ کو منائے جانے ولے آئندہ قومی پنچایت راج دِن ( این پی آر ڈی ) کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری زعی پیداوار نوین کمار چودھری ، پرنسپل سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود آلوک کمار ، کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی مندیپ کور ،کمشنر سیکرٹری جنگلات سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا ، سیکرٹری قبائلی اورشاہد اقبال چودھری ، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر اور مختلف محکموں کے کئی دیگر افسران نے شرکت کی۔کشمیر میں مقیم اَفسران نے سری نگر سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے افسروں پر زور دیا کہ وہ نمائش میں دکھائے جانے والے مواد اور سامان کا اِنتخاب بہت سمجھداری سے کریں ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ دیہی بااختیار بنانے ا ورتبدیلی کے موضوع پر مبنی ان تک ہی محدود رکھیں۔اُنہوں نے آر ڈی ڈی کے نوڈل ڈیپارٹمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اِس تقریب کے دوران سٹال لگانے کے لئے ہر محکمہ کی درخواستوں کو پورا کرے۔کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے میٹنگ کو اِس قومی کانفرنس کے خوش اسلوبی سے اِنعقاد کے لئے محکمہ کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاریدی ۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ہر محکمہ سے ضروریات کاپتہ لگایا جارہا ہے اور وہی اُنہیں فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر سٹال کے لئے لاجسٹکس اور دیگر ضروریات کا کام ان محکموں کے ساتھ مل کر کیا جاتا ہے۔مختلف محکموں کی نمائندگی کرنے والے افسران نے ان سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات دی جو وہ اس پر وقار کانفرنس کے دوران ظاہر کرنے جا رہے ہیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ اس ایونٹ کے لئے اپنے افراد اور مشینری کو تیار رکھیں اور اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاری کریں۔ کانفرنس سے کوئی اور نہیں بلکہ خود وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریںگے۔