سرینگر//انجمن شرعی شیعیان نے حضرت امام موسی کاظم کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا جس میں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ ایک بیان کے مطابق تنظیم کے شعبہ عزاداری سے وابستہ مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی ۔ انجمن کے صدر آغا سید حسن نے نماز ظہرین کی پیشوائی کے بعد مجلس عزا سے خطاب کیا ۔انہوںنے حضرت امام موسی کاظم سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انہوںنے کہا کہ امام عالی مقام کے سانحہ شہادت کا ایک نمایاں درس و پیغام یہ ہے کہ بحیثیت مسلمان ہمیں ارباب حکومت کی اسلام دشمن اقدامات پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔ اس موقع پر آغا صاحسن نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقدہ مجلس عزا کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ مجلس عزا میں دسیوں ہزار لوگوں کی شرکت سے صرف نظر کرکے انتظامیہ نے عزاداروں کی سہولیات کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا تھا۔
یوم شہادت امام موسی کاظم | مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا
