یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی سخت

مینڈھر //خطہ پیر پنچال بالخصوص مینڈھر سب ڈویژن میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی بندوبست سخت کر دیا گیا ہے ۔سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے مینڈھر کی مختلف رابطہ سڑکوں پر ناکے لگا کر جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے وہائیں عام راہگیروں پر بھی سخت نظر رکھی گئی ہے تاکہ یوم جمہوریہ کے چلتے کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ سامنے آئے ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ برس کے اختتام کے دوران خطہ پیر پنچال میں ملی ٹینسی واقعات میں اچانک اضافہ ہو گیا تھا جبکہ اختتام دو تین ماہ میں ہوئے انکائونٹروں میں جانی نقصان بھی ہوا تھا ۔اس صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر پولیس کیساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیاں بھمبر گلی انٹری پوائنٹ کیساتھ ساتھ دیگر علاقہ میں متحرک و آپسی اشتراک سے کام کررہی ہیں ۔