عظمیٰ نیوزسروس
بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے ضلع میں یوم آزادی 2024 ء کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے یہاں تمام متعلقہ افسران کے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں قومی تقریب کو احسن طریقے سے منانے کے لئے اُٹھائے جانے والے مختلف اِنتظامات اور اَقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں مرکزی تقریب کے علاوہ اسی طرح کی تقریبات سب ڈویژنل اور بلاک سطح کے ساتھ ساتھ ضلع کے تمام سکولوں ، کالجوں اور سرکاری اِداروں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے قومی تقریب کی اہمیت پر زور دیا اور محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِنتظامات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کو بغیر کسی رُکاوٹ کے منانے کو یقینی بنانے کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ضروری اِنتظامات کو پہلے سے ہی یقینی بنایا جائے۔
میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر کو تمام تقاریب کے دوران ایمرجنسی میڈیکل سروسز دستیاب رکھنے، محکمہ پی ایچ ای کو پینے کے پانی کی سہولیت کے اِنتظامات کرنے ، کے پی ڈی سی ایل کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور آر اینڈ بی اور آبپاشی کے محکموں کو جگہ کے انتظامات اور پی اے ایس سسٹم کے لئے ڈی آئی او کو نصب کرنے کی ہدایات دی گئیںجبکہ ایم سیز کے ای اوز کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنائیں اور تقریب کے دوران بھیڑ بھاڑ کو روکیں۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک کی آسان آواجاہی کو یقینی بنائیں اور تقریب کے دوران بھیڑ بھاڑ کو روکیں۔