سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جمعرات کو 75 ویں یوم آزادی منانے کیلئے محکمہ تعلیم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس میں پرنسپل سکریٹری سکول ایجوکیشن بی کے سنگھ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں روی شنکر شرما، ایڈیشنل سیکریٹری ایس ای ڈی اور محکمہ کے دیگرحکام جبکہ بطور چیف ایجوکیشن آفیسرز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھٹناگر نے افسران پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکولوں میں تمام انتظامات پہلے سے موجود ہیں اور دیگر مواد بھی جلد سے جلد سکولوں میں رکھا جائے۔مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسکولوں میں تقریب کو قومی ترانہ گانے اورترنگا لہرانے کے ساتھ منائیںاور اس دوران کووڈ مناسب رویے پر سختی سے عمل کیا جائے۔تقریبات میں پی آر آئی اور مقامی برادریوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بھٹناگر نے تقریبات کے حصے کے طور پر درخت لگانے ، کھیلوں کے مقابلوں اور ثقافتی تقریبات وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مشیر نے پہلے سے سکولوں کی صفائی پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام سکولوں میں صفائی کی مہم چلائیں تاکہ یہ اہم تہوار وقار ، سجاوٹ اور پورے جوش و خروش سے منایا جائے۔انہوں نے افسران سے مزید کہا کہ وہ آن لائن مضمون نویسی مقابلہ ، مصوری مقابلہ ، حب الوطنی کے گیت مقابلہ اور دیگر کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں جو کہ 'آزادی کا امرت مہااتسو' سرگرمیوں کا حصہ ہیں تاکہ جیتنے والوں کو جشن آزادی کے موقع پر ان کے اعزاز میں ضلعی ہیڈ کوارٹرپر فاتحین کیلئے انعامات کا اہتمام کریں۔اس موقع پر ، دونوں ڈائریکٹروں نے مشیر کو اپنے اپنے صوبوں میں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں ایک مجموعی نظریہ دیا۔