یوم آزادی کی تقریبات و راجوری میں گرینڈ حملہ

 راجوری //راجوری میں حالیہ دنوں میں ہوئے گرینڈ حملے اور یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ دونوں اضلاع میں گاڑیوں کی چیکنگ کے علاقوں داخلی اور خارجی پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں بھاجپا لیڈر کے گھر پر ہوئے گرینڈ حملے اور دونوں سرحدی اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔غور طلب ہے کہ راجوری میں بھاجپا لیڈر کے گھر پر ہوئے حملے میں ایک کمسن ہلاک جبکہ دیگر چھ افرد زخمی ہوگئے تھے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں ہوئے حملے کو سنجیدگی کےساتھ لیتے ہوئے سیکورٹی کے تمام مزید مضبوط و سخت انتظامات کرنے کا پلان مرتب کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آج ضلع ضلع کے ہرایک علاقہ میں 15اگست کو قومی تقریب کے طورپر منایا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں تمام تعلیمی اداروں ،تحصیل ہیڈ کوارٹروں کےساتھ ساتھ تمام اضلاع میں تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سخت تر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کےساتھ نمٹا جاسکے ۔