یتیم فائونڈیشن کے دیواری کلینڈر کی رسم اجرائی

سری نگر//سماجی خدمات کے شعبے سے متعلق معلومات، تعلیم اور مواصلات کے ساتھ عام لوگوں تک پہنچنے کے ایک حصے کے طور پر یتیم فاؤنڈیشن نے سال 2022 کے لیے اپنے سالانہ دیوارری کلینڈرکی نقاب کشائی کی ۔یتیم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر بیت ہلال نزدیک الفاروق مسجدجواہر نگر میں منعقدہ تقریب میںڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو غلام عباس ، ڈوئژنل آفیسر ہارٹیکلچر اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ گل سید، ایڈووکیٹ ابرار احمد، ناظم نذیر ایڈیٹر تعمیل ارشاد اور انجینئر (ریٹائرڈ) عبدالعزیز نے فاؤنڈیشن کے کلینڈر 2022 کی نقاب کشائی کی۔