سرینگر //جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن نے علی بنات پروجیکٹ کے تعاون سے ندیم میموریل ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں سکمز اور جے وی سی کے ڈاکٹروں نے 415مریضوں کا معائنہ کیا اور ضرورت مندمریضوں میں 3لاکھ روپے کی مفت دوائیاں تقسیم کی گئیںجبکہ کیمپ کے دوران ہی5مریضوں کوصدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا کیونکہ انہیں طبی سہولیات کی اشد ضرور ت تھی ۔فائونڈیشن کے ذمہ داروں نے سکمز اور جے وی سی ہسپتال سے آئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔مقامی لوگوں نے ان کی دہلیز پر طبی امداد فراہم کرنے کیلئے رضاکاروں کی کوششوں کو سراہا ۔