یتیم خانہ سکول بمنہ میں مفت طبی کیمپ

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کی طرف سے کل یتیم خانہ سکول بمنہ میں ایک مفت طبی کیمپ لگایا گیا ۔جس دوران 300طلباء کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔کیمپ کے دوران ڈاکٹر سہیل شاہ ،ڈاکٹر وسیم ،ڈاکٹر ظہور اور ڈاکٹر شاہد پیرزادہ نے بچوں کو ملاحظہ کیا ۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے بتایا کہ سکولی بچوں کو صحت کے حوالے سے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے ہیلتھ پروگرام جولائی2015میں شروع کیا۔