سرینگر// لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک ہنوز جیل میں مقید ہیں ۔انہوںپولیس نے 2اپریل کو اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور دوسرے قائدین جن میں نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی اور زونل آرگنائزر بشیر کشمیری شامل ہیں کی عدالتی تحویل کو بڑھاتے ہوئے انہیں ہنوز سرینگر سینٹرل جیل میں ہی مقید رکھا ہوا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے زونل صدر نور محمد کلوال کوکل عدالت میں پیش کیا اور انہیں کسی پرانے کیس میں مطلوب دکھاکر عدالت سے16 اپریل تک تحویل حاصل کی جس کے بعد نور صاحب کو بھی سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ادھربڈگام میں پولیس نے نصراللہ پورہ میںفرنٹ رکن بلال احمد ڈار کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے بلال احمد سمیت دوسرے فرنٹ رکن مولوی عبدالرشید کو گرفتار کے کسی نامعلوم تھانے میں منتقل کردیا جبکہ بارہمولہ میںپولیس نے فرنٹ کے نائب چیف آرگنائزر سراج الدین میر اور ضلع صدر عبدالرشید مغلو کو کئی روز سے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے اور ان دونوں کے ایام اسیری کو طول بخشنے کیلئے بھی نت نئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔