نیوز ڈیسک
سری نگر// مرکزی وزیر مملکت برائے کارپوریشن اینڈ ڈیلوپمنٹ بی ایل ورما کا کہنا ہے کہ بھاجپا کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری اور اُنہیں انصاف فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈاک بنگلہ بارہ مولہ میں تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری اور اُنہیں انصاف فراہم کرنے کی خاطر بھاجپا اپنے وعدے پر کاربند ہے۔
علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُس کو تسلیم کیا جائے گا۔