سرینگر//کولگام میں10 روز قبل مسلح افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والا نوجوان منگل کی صبح صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا۔ تری گام یاری پورہ گائوں میں 21مارچ کو نامعلوم بندوق براداروں نے28 سالہ وسیم احمد میر ولد محمد امین پر گولیاں چلائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اسے شدید زخمی حالت میں سکمز منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج تھا۔منگل کی صبح اس نے صورہ انسٹی ٹیوٹ میں دم توڑ دیا۔ قانونی لوازمات کے بعد اسکی لاش گھر بھیج دی گئی۔ یاری پورہ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایف آ ئی آر زیر نمبر24/2020 کے تحت کیس درج کیا ہے۔