راجہ ارشاد
گاندربل// گاندربل میں آگ کی ایک واردات میں مکان خاکسترہوگیا۔ ضلع گاندربل کے اندروَن یارمقام میں اتواراورپیرکی درمیانی رات تقریبا4 بجے شبیر احمد چیچی ولد غلام چیچی کے مکان میں اچانک آگ نمودارہوئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر آگ پر قابو پانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ آتشزدگی کے واقعے میں مکان اوراس میںموجود تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ذرائع نے کہاکہ فارسروسزکی گاڑیاں جائے وقو ع پر پہنچیں اورآگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ عملہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔
مقامی باشندوں نے متاثر کنبے کی مدد کے لئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔ادھروادی میں خشک موسمی صورتحال کی وجہ سے جنگلات میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات رونماہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے جنگلات اور پیٹر پودے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ ہورہا ہے۔ ترال میں بھی سے جنگلات میں آگ کی وارداتوں نے عام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ترال کے مضافات گلشن پورہ کے پتہ ہارڈ کے جنگل میں لگی آگ نے اب نزدیکی جنگلات کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیاہے ،جبکہ یہ آگ مانع مر پہاڑیوں تک پھیل چکی ہے ،جسے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگتے ہی محکمہ جنگلات، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ، تاہم جنگل کے وسیع علاقہ میں آگ بجھانے میں کافی کافی مشکلات سامنے آرہی ہیں۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے خشک موسمی صورتحال کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ ہونا قدرتی بات ہے۔ تاہم محکمہ جنگلات میں ملازمین کی کمی، اور عملے کے پاس آگ بجھانے کے آلات نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔حکومت کو اس جانب توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔