سرینگر/کشمیر کے صوبائی کمشنر، بصیر احمد خان نے بدھ کو اس بات کی وضاحت کی کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر امر ناتھ یاترا کے دوران شہری سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی عاید نہیں ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا''امرناتھ یاترا کے دوران سیولین سرگرمیوں پرکوئی پابندی نہیں ، یہ تو محض ٹریفک ریگو لیشن ہے''۔
بصیر احمد خان نے مزید کہا لوگوں کو ''افواہوں'' پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ''موجودہ ٹریفک ریگولیشن بھی آنے والے دنوں میں نہیں رہے گی''۔