کولگام//کیمو ہ کولگام میںقائم ایک پولنگ مرکز پر ہلمٹ پہنے دو نوجوانوں نے ووٹ ڈالا۔فورسز اہلکاروں و پولنگ عملہ کی توجہ اس وقت مرکوز ہوگئی جب یہاں دو افرادپھرن زیب تن کئے ہوئے ہیلٹ لگا کر ہا ئیر اسکینڈری اسکول میںقائم پولنگ بوتھ میں داخل ہوئے اور اپنی پہچان کر کے ووٹ کا استعمال کیا ۔ اصرار کرنے پر دونوں افراد کا کہنا تھا کہ وہ ایک سیاسی پارٹی سے منسلک ہیں لہٰذا مجبوری کے سبب اُنہیں ووٹ ڈالنا پڑا ہے اور ہیلٹ لگانے کا مقصد اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھنا ہے ۔