ہیلتھ سنٹر کلن کی نئی عمارت سات برس سے تشنۂ تکمیل

کنگن// سرینگر لیہ شاہراہ پر واقع کلن سونہ مرگ میں سات برس قبل سرکار نے پرائمری ہیلتھ سنٹر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور اس پر باضابطہ کام بھی شروع کیاگیا مگر پہلی منزل کا کام ہی ادھورا چھوڑ ا گیا ۔مقامی لوگوں کے لوگوں کے مطابق پہلی منزل کا جتنا کام ہوچکا تھا وہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی عمارت پر کام دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ اس وسیع آبادی والے علاقے کے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پرانی عمارت میں جگہ کی کمی ہی نہیںہے بلکہ خستہ حال بھی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔