نیوز ڈیسک
سرینگر//پرنسپل سیکریٹری اشوک کمار پرمار نے ہو کر سر آبی پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انہوں نے وہاں آب گاہ کی بحالی کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکریٹری کے ہمراہ چیف اِنجینئرآبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر نریش کمار ، ایس اِی ہائیڈرولک سرکل بڈگام ، ایگزیکٹیو اِنجینئر نربل اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ آب گاہیں قدرتی ماحولیاتی توازن کے ساتھ ساتھ تحفظ میں بھی اہم کردار اَدا کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہو کر آب گاہ کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ سائبیریا اور دیگر سرد مقامات سے آنے والے خوبصورت مائیگرنٹ پرندوں اور ایویس کواپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جو سیاحوں کو دلکش نظارے فراہم کرتے ہیں۔پرنسپل سیکریٹری نے اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہو کر سر ویٹ لینڈ کے داخلے اور خارجی راستے پر مجوزہ دروازوں کی حالت کے علاوہ ویٹ لینڈ پر کئے جانے والے کاموں کی دیگر تکنیکی چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔چیف اِنجینئر آئی اینڈ ایف سی کشمیر نے پرنسپل سیکرٹر ی جانکاری دی کہ محکمہ ہوکر سرآب گاہ کے داخلی اور خارجی راستے پر دو گیٹ تعمیر کرنے جارہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دروازوں کی چوڑائی 80 میٹر ہے اور ہر ایک کی اونچائی 3 میٹر ہے ۔چیف اِنجینئر نے پرنسپل سیکرٹری کو یہ بھی بتایا کہ دروازے تمام ڈیجیٹل کنٹرول سسٹم کے ساتھ خود بخود کنٹرول ہوتے ہیںاور ان میں انرجی بیک اَپ کا کافی اِنتظام ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گیٹ آئی اینڈ ایف سی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گیٹ لینڈز کے حوالے سے این جی ٹی کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لئے تعمیر کئے جارہے ہیں۔دریں اثنا، پرنسپل سیکرٹری نے شریف آباد پُل پر فلڈ سپل چینل کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں فلڈ سپل چینل کی بحالی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔