سرینگر//سیکریٹری محکمہ صحت عامہ اور اری گیشن وفلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ نے ہوکر سرآبی پناہ گاہ میںری سکشننگ اور ڈریجنگ کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر سیکریٹری کو 5کلومیٹر لمبی،30میٹر چوڑی اور دومیٹری گہری کیونٹ کے کام کے بارے میں جانکاری دی گئی جہاں سے سیلابی صورتحال کے دوران پانی کا بہائو ممکن بن سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ فلڈ منیجمنٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے اری گیشن وفلڈ کنٹرول محکمہ امکانی سیلاب کے دوران 60000کیوسکس پانی کی گنجائش کو یقینی بنا سکتا ہے جب کہ ستمبر2014 ء کے سیلاب کے دوران 111000کیوسکس پانی کی وجہ سے تباہی مچ گئی تھی۔سیکریٹری نے بتایا کہ شریف آباد اور نائد کھَے میںجے کے پی سی سی کی طرف سے تعمیر کئے جارہے پل مارچ2019 ء تک مکمل ہوں گے اوران پلوں کی تعمیر سے سِپل چینل میںپانی کی روانی میں بہتری میں مدد ملے گی۔