ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد ڈگ کی اہلیہ فوت

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے وادی کے معروف تاجر اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد ڈگ ساکن ڈلگیٹ کی نیک سیرت اور پارسا اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ادھرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے حاجی غلام محمد ڈگ کی اہلیہ محترمہ کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فرنٹ کے چیئرمین ایک وفد کے ہمراہ اُن کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے اور نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی ۔ مرحومہ کے لئے جنت نشینی کی دعا کرتے ہوئے فرنٹ چیئرمین نے اُن کے غم زدہ لواحقین کے لئے صبر جمیل و جزیل کی دعائیں کیں ۔مرحومہ معروف وکیل اور بار اسیوی سیشن کے ذمہ دار ایڈوکیٹ بشیر صدیق کی چاچی تھیں ۔