سرینگر/ارشاداحمد/سرینگر ہوائی اڈے پرتعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا.پولیس نے بتایا کہ سرینگر ہوائی اڈے پر تعینات سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹبل جس کی شناخت منکیت سنگھ ساکنہ کپور تھلہ پنجاب کے طور کی گئی، نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماراپناکام تمام کردیا۔ اُسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔