ہندپاک تلخ بیان بازی سے گریز کریں :فاروق

سرینگر // ڈاکٹر فاورق عبداللہ نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کیخلاف تلخ بیان بازی سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدوں پر جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا جس طرح سے گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں ممالک کے لیڈران ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات جاری کر رہے ہیں وہ جلتی پر تیل جھڑکنے کے برابر ہے ۔دونوں ممالک کے لیڈران کو بالغ النظری سے کام لیکر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہئے ۔کیونکہ آپسی چپقلش سے دونوں ممالک کو زبردست مالی وجانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پار بھی فوجی جوان مر رہے ہیں اور اُس پار بھی ،اُس پار بھی عام شہری گولہ باری کا شکار ہو رہے ہیں اور اس پار رہنے والے بھی عتاب میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر ورتحمل سے کام لیں اور چھوٹی سی تلخیوں اور رنجشوں کو جنگ کا سبب نہ بنائیں ۔