ہندوستان کا افغانستان کو تحفہ

نئی دہلی// ہندوستان نے ہفتہ کو افغانستان کو کووڈ۔19 کی ‘کوویکسین’ کی 500,000 خوراکیں بھیجیں اور آنے والے ہفتوں میں 500,000 خوراکوں کی مزید کھیپ بھیجی جائیں گی۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ویکسین کی خوراکیں کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال کے حوالے کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل 11 دسمبر کو ہندوستان نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ 1.6 میٹرک ٹن زندگی بچانے والی ادویات پر مشتمل انسانی امداد کی پہلی کھیپ افغانستان بھیجی تھی۔ یہ ادویات دہلی سے واپسی کام ائر کی پرواز کے ذریعہ بھیجی گئیں اور انہیں کابل کے اندرا گاندھی چلڈرن ہسپتال کے حوالے کیا گیا۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایاکہ "آنے والے ہفتوں میں ہم گندم کی فراہمی اور بقیہ طبی امداد کا کام شروع کریں گے ۔ اس سلسلے میں ہم نقل و حمل کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر کے ساتھ رابطے میں ہیں"بیان میں بتایا گیا ہے ک"حکومت ہند نے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس میں اناج، کووڈ ویکسین کی 10لاکھ خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات شامل ہیں۔