ہندواڑہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے پولیس اہلکار زخمی

 
سری نگر//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں مبینہ طور پر نامعلوم گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ایک پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 
ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار ، جس کی شناخت خورشید احمد ملک ولد عبدالاحد ملک ساکن ہنگاہ ماور کو ہندواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
 
اہلکار نے بتایا کہ گاڑی جائے وقوعہ سے فوراً ہی فرار ہوگئی۔
 
اہلکار نے مزید کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ضلع ہسپتال ہندواڑہ لے جایا گیا جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
 
واقعے کی تصدیق کرنے والے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مجرم کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔