ہندواڑہ میں البدر کے 3مقامی بالائی ورکر گرفتار

نیوز ڈیسک
ہندواڑہ // پولیس نے اتوار کے روز ہندواڑہ کے کرالگنڈ علاقے سے عسکری تنظیم البدر کے تین بالائی ورکروں (او جی ڈبلیو) کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرورنے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ پی سی کرالگنڈ، 92 سی آر پی ایف اور 32 آر آر کی ایک مشترکہ پارٹی نے ہائی وے پر وانگم کراسنگ پر تین افراد کو روکا۔

 

انہوں نے کہا، “ابتدائی پوچھ گچھ پر، افراد کی شناخت ناظم احمد بھٹ ولد گ محمد بھٹ، سراج دین خان ولد بشیر آہ خان اور عادل گل ولد غ محی الدین وانی کے طور پر کی گئی ہے- سبھی کھائی پورہ، کرالگنڈ کے رہنے والے ہیں”۔

 

پولیس اہلکار نے بتایا، “ان کی تلاشی پر، ایک پستول کے ساتھ ایک میگزین اور آٹھ راو¿نڈز کے علاوہ ان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں”۔

 

اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کرالگنڈ میں یو ایل اے پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

پولیس افسر نے بتایا، “ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تینوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم البدر سے ہے، اور انہیں پاکستان میں مقیم ہینڈلرز نے علاقے میں عسکریت پسندانہ کارروائیاں کرنے کے لیے کام سونپا تھا۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے”۔