سرینگر//شمالی کشمیر میں ہندوارہ کے جنگلی علاقے سے بدھ کو ایک 70سالہ بزرگ شہری کی لاش بر آمد ہوئی ہے جو دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ بزرگ کے گھروالے اُس کی تلاش کررہے تھے جو آج اُس وقت ختم ہوگئی جب اُس کی لاش وائسا نامی جنگلی علاقے سے بر آمد ہوئی جو اُس کے گھر کے نزدیک ہی واقع ہے۔
پولیس کے مطابق بظاہر مذکورہ شہری ریچھ کے حملے میں جاں بحق ہوا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے ذریعے اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
مذکورہ شہری کی شناخت عبد الکبیر میر ولد محمد انور میر ساکن وائسا بنہ پورہ کے طور ہوئی ہے۔