سرینگر//بیرون ریاست زیر تعلیم طالب علم کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے پولیس نے واضح کیا ہے کہ شمالی کشمیر کا جو طالب علم لاپتہ ہوا تھا ،اس کو ممبئی سے بازیاب کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق عاصم کو بسلامت گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں ،کہ شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم عاصم ڈار ساکنہ لچھی پورہ ہندوارہ بیرون ریاست میں لاپتہ ہوگیا ہے ،تاہم پولیس نے میڈیا رپورٹس کا سنجیدہ نوٹس لیا اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کے حوالے سے کارروائی شروع کردی ۔پولیس ترجمان نے بدھ کو ایک بیان جاری کیا ،جسکے مطابق شمالی کشمیر کا جو طالب علم لاپتہ ہوا تھا اس کو ممبئی سے بازیاب کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ عاصم ڈار ، ساکنہ لچھی پورہ ہندوارہ ، جو جی ایل بجاج انسٹی چیوٹ گریٹر نوئڈاکا طالب علم ہے، لاپتہ ہوا تھا اور اْس کو ممبئی سے بازیاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عاصم کو بسلامت گھروالوں کے حوالے کیا گیا ۔