سرینگر//جنگجو تنظیم جیش محمد کے ایک مبینہ بالائے زمین اعانت کار کو جموں میں واقع بین الاقوامی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق24سالہ محمد مظفر بیگ ساکن ہندوارہ،کو گذشتہ رات دیر گئے چکری گاﺅں میں ایک مکان سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گھر کے مالک کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار جیش اعانت کار کی تحویل سے قابل اعتراض دستاویزات بر آمد کی گئی ہیں اور اُس نے ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران ہی اس بات کو قبول کرلیا ہے کہ اُس کا رابطہ جیش سے ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید گرفتار متوقع ہیں۔