ہندوارہ میں فوجی اہلکار کی موت

کپوارہ // شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے  یملر راجوار ہندوارہ میں ایک فوجی اہلکار فوت ہوا۔ 21آرآر فوجی یونٹ یملر راجوار میں فوجی اہلکار کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اس فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں تقریباً 45 منٹ کے بعد ڈاکٹروںنے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔  بتایا جاتا ہے کہ متوفی فوجی اہلکار کا تعلق عالی پورہ گریوگرام ہریانہ سے تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران اسے بار بار الٹیاں آئیں اور وہ گر پڑا۔