سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں دو روز قبل ایک دریا میں غرقآب ہونے والے 37 سالہ جوان کی لاش بدھ کی صبح بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے ماور علاقے میں دو روز قبل ایک دریا سے ریت نکالنے کے دوران غرقآب ہونے والے جوان کی لاش بدھ کی صبح بر آمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت محمد امین بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی تھی۔