کپوارہ//ہندوارہ کے کولنگام علاقہ میں جمعرات کی سہ پہر کو اس وقت کہرام مچ گیا جب دو بہنو ں نے نالہ پہرو میں چھلانگ لگادی جن میں ایک لقمہ اجل بن گئی ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کولنگام ہندوارہ سڑک پر واقع نالہ پہرو کے پل پر باگت پورہ سے تعلق رکھنے والی دو بہنو ں نے پل پر چڑھ کر نالہ میں چھلانگ لگا دی ۔ لوگو ں نے فوری طور دو نوں بہنوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ایک ہی کو بچا پائے جبکہ دوسری کافی دیر تک نالہ میں غائب رہی ۔مقامی لوگو ں نے نالہ پہرو کے پانی سے بر آمد کی گئی لڑکی کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے اس کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسری بہن کو بچا لیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی کی شادی سو پور میں ہوئی تھی ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔