ہندوارہ میں بھیانک آگ : 12دکانیں خاکستر ،لاکھو ں کی املاک تباہ

کپوارہ//ہندوارہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 12دکانیں جل کر خاکستر ہوئی ہیں اور ان میں لاکھو ں رپئے مالیت کی املاک بھی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔منگل کو دوران شب ہندوارہ قصبہ میں ایک دکان سے چانک آگ نمودار ہوئی جس نے آ نا ً فانا ًدیگر دکانو ں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جو ں ہی آگ کے شعلے بلند ہوئے تو نزدیک میں رہائش پذیر لوگ فوری طور وہا ں پر پہنچ گئے اور بچائو کاروائی شروع کی جبکہ کئی فائر ٹینڈر بھی جائے موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کاکام شروع کیا اور باقی بازار کو نقصان سے بچایا ۔آتشزدگی کی اس واردات میں 12دکانیں خاکستر ہوئی اور ان میں موجودلاکھو ں روپے کا سازو سامان راکھ ہوگیا ۔متاثرہ دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ سر کار نے باز آ باد کاری پروگرام کے تحت انہیں یہ دکانیںفراہم کی تھیں اورانہوں نے اس وقت 70ہزارروپے جگہ کی فراہمی کے لئے سرکار کو ادا کئے ۔ بیوپار منڈل ہندوارہ کے صدراعجاز احمد صوفی نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ متا ثرین کی بھر پور مالی مدد کی جائے تاکہ وہ پھر سے اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔