ہندوارہ فوجی کیمپ میں دھماکہ، دو فوجی زخمی

کپوارہ // ضلع کپوارہ کے راجور علاقے میں ایک فوجی  کیمپ میں پر اسرار دھماکہ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے لچھم پورہ راجواڑمیں قائم 15 آر آر کے ایک کیمپ میں پُراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر درگمولہ فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔