سرینگر/شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں جمعہ کو ہڑتال رہی۔
یہ ہڑتال قصبہ میں29سال قبل فورسز کے ہاتھوں کم و بیش26شہریوں کے اجتماعی قتل کی واردات کی برسی کے سلسلے میں کی گئی۔
ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق ہندوارہ علاقے میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی غائب رہی۔