ہمہامہ ، ہندوارہ اور راجوری میں سڑک حادثات | 2شہری لقمۂ اجل، 26زخمی

ارشاد احمد+اشرف چراغ + سمت بھارگو
بڈگام+ کپوارہ+راجوری//ہمہامہ بڈگام، ہندوارہ اور راجوری میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں2شہری لقمہ اجل بن گئے جبکہ 26افراد زخمی ہوگئے۔ بڈگام سے سرینگر جاری رہی مسافر بس سے 40 سالہ شہری  ہمہامہ کے مقام پر گرکر لقمہ اجل بن گیا۔پولیس کے مطابق بس زیر نمبرJK01D/ 8652  میں جگہ نہ ملنے کے نتیجے میںہمہامہ چوک میں 40 سالہ شہری نثار احمد پرہ ولد علی محمد ساکن مرواہ بڈگام جلد بازی میں سیڑھیوں پر چڑھ گیا تاہم ہاتھ پھسلنے سے بس سے گر گیا اور اسکے سر پرگہری چوٹ لگ گئی۔اگرچہ مقامی لوگوں کی مدد سے اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا ، لیکن تب تک اس نے آخری سانسیں چھوڑ دیں تھیں۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرکے کیس زیر نمبر 144/2022 درج کرکے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے لاش ورثا کے سپرد کردی گئی۔ادھر سرحدی ضلع کپوارہ کے گناپورہ کرالہ گنڈ علاقہ میں ایک ٹاٹا سوگاڑی زیرنمبرJK05B-3981نے راہ چلتے  ایک بزرگ شہری کوٹکر ماردی ۔گاڑی کی زدمیں آکر زخمی ہونے والے 74سالہ محمدیوسف بٹ ساکن محمدصادق بٹ ساکن لال بگ گنا پورہ کرالہ گنڈ کوخون میں لت پت نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔کرالہ گنڈ پولیس نے سومو کوضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔اس دوران نوگام سرینگر بائی پاس پر گاڑی کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔۔یہ شخص بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جو مبینہ طور پر متاثرہ کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔اس دوران بدھ کی سہ پہر کھنڈلی کے مقام پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں مسافر کنٹر بس میں سوار 26 مسافر زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیڑی سے راجوری کی طرف آرہی ایک کینٹر بس  مخالف سمت سے آنے والے ٹپر  سے ٹکرا گئی۔تصادم کے فوراً بعد مسافر کنٹر بس سڑک پر الٹ گئی اور اس حادثے میں 26 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں نے جی ایم سی ہسپتال راجوری منتقل کیا۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کا جی ایم سی راجوری میں علاج چل رہا ہے جہاں سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میں محمد رزاق (22) ولد نور حسین سکنہ ترکاسی، پرویز اختر (33) زوجہ محمد ریاض سکنہ کوٹ دھڑا، شازیہ کوثر (30) زوجہ محمد خالد،محمد خالد (38) ولد محمدرفیق سکنہ کوٹ دھڑا، زہرہ (7)دختر محمد خالد سکنہ کوٹ دھڑاا، واجد علی (20) ولد محمد بشیر سکنہ ریحان، صوبیہ کوثر (28) زوجہ نین شاہ،اختر بیگم (20) زوجہ محمد ریاض سکنہ ریحان، طالب حسین (60) ولد عالم دین سکنہ ریحان، صوفیہ بیگم (21) زوجہ محمد شاہد،مصباح ناز (5)دخترمحمد شاہد ،رفعت افسانہ زوجہ محمد خالق سکنہ سنکاری، کنیزہ بی (45) زوجہ محمد یوسف سکنہ باجی موڑ کالاکوٹ، امرت بیگم (35) زوجہ محمد صابر سکنہ کوٹ دھڑہ ،شازیہ بیگم (25) زوجہ محمد اکرم ،شہناز اختر ،پروین اختر (32) زوجہ عبدالغفور،موتیہ بیگم (32) زوجہ محمد اسلم ،مریم بیگم (35) زوجہ محمد رزاق سکنہ پیڑی، شمشیر احمدولد محمد مستان ،شازیہ کوثر زوجہ شمشیر احمد ،محمد رزاق زوجہ مکھن دین ،نذیر بیگم زوجہ وزیر احمد ، الفاز حسین (6) ولد محمد الطاف،روبیہ کوثر (25) زوجہ محمد بشیر اور نسرین اختر (24) زوجہ محمد محفوظ سکنہ ڈھنگری شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن راجوری میں اس معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حادثے سے قبل 5 مسافروں کو اوور لوڈ کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور ڈرائیور پر عدالتی چالان بھی کیا گیا ہے۔