منڈی// یو این آئی// ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے سندر نگر میں مبینہ زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور دیگر تین کی حالت نازک ہے ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شالنی اگنی ہوتری نے بتایا کہ یہ واقعہ سلاپڈ علاقے میں پیش آیا ۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اس علاقے میں چوری چھپے چندی گڑھ سے شراب لا کر فروخت کی جا رہی تھی ۔ انہوں نے مبینہ طور پریہی شراب پی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت چیت رام (47)، سدیش کمار (49)، لال سنگھ (55) اور کالا رام کے طور پر ہوئی ہے ۔ تین دیگران کو نازک حالت میں نیر چوک پرواقع میڈیکل کالج اوراسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ضلعی پولیس سربراہ کے مطابق علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کچھ لوگوں نے ایک شخص سے شراب خرید کر اپنے اپنے گھروں میں پی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑنے لگی تو اہل خانہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے۔ جہاں چار افراد دم توڑدیا ۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ۔
ہماچل میںزہریلی شراب سے 4کی موت
