کپوارہ// لاک ڈاون کے دوران ضلع کپوارہ میں جہاں زندگی کا ہر شعبہ متا ثر ہوا وہیں قصبہ میں چھاپڑی فروشوں کا کام کاج بھی متا ثر ہوا ۔ ان چھاپڑی فروشو ں کا کہنا ہے کہ وہ وہ لاک ڈاون سے قبل دن بھر محنت کرکے اپنی روزی رو ٹی کماتے تھے لیکن اب نوبت فاقہ کشی پر پہنچی ہے ۔چھا پڑی فرشو ں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نر می کے ساتھ ہی انہو ں نے دوبارہ اپنا کام کاج شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد اگرچہ قصبہ میں بڑے بڑے دکاندار اپنا کام کاج بغیر خلل کرتے ہیں تاہم انتظامیہ انہیں کام کرنے سے روک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا روزگار خطرے میں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف چھاپڑی فروشوں پر ہی دبائو ہے اور گزشتہ کئی روز سے انہیں تنگ کیا جارہا ہے جو ان کے ساتھ سر اسر زیادتی ہے ۔انہو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چھا پڑی فروشو ں کے حال پر ترس کھائیں اور انہیں اپنا کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔اس حوالے سے تحصیلدار کپوارہ جاوید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انتظامیہ کو چھاپڑی فروشو ں کے کام کاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہیں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولو ں پر عمل کرنا ہو گا ۔