سرینگر//کوروناکے پھیلائو کے تناظر میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ہفتہ کو ایک میٹنگ کا انعقاد کر کے ضلع ہسپتالوں کے لئے بلاخلل آکسیجن سلنڈروں کی سپلائی کا جائزہ لیا۔ پرائیویٹ سپلائیروں نے میٹنگ میں جانکاری دی کہ سٹوروں میں پہلے ہی 1500 سلنڈر موجود ہیں اور اضافی سپلائی جلد ہی وادی پہنچ جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر نے صحت حکام کو ہدایت دی کہ وہ ضلع وار ضروریات کا فوری طور سے ایک چارٹ تیار کریں اور اسے مزید کارروائی کے لئے صوبائی کمشنر کے دفتر کو بھیج دیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سمیر مٹو ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ، پرائیویٹ سپلائیر اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔