سری نگر//ہریانہ اسمبلی کی اشورنس کمیٹی کاو فد بھارت بھوشن باترا کی قیادت میں ایل جی سے ملاقی ہوا۔ادھر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش کے موقعہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ایک پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا” لال بہادر شاستری جی ایک مثالی رہنما اور ہندوستان کے سب سے بڑے مصلحین میں سے ایک تھے۔ ان کی زندگی اور کام کا ہمارے ملک کے ارتقاء پر خاصا اثر تھا۔انہوں نے شاستری جی کا نعرہ ‘جئے جوان جئے کسان’ پوری قوموں کے لاکھوں لوگوں کو ‘آتما نربھار بھارت’ کی تعمیر کے مقصد کے لیے متحد ہونے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ان کی یوم پیدائش پر، آئیے ہم اپنے آپ کو شاستری جی کے نظریات اور کام کے لیے وقف کر دیں۔