مشتاق اسلام
شوپیاں// شوپیان کے مضافاتی علاقے ہر پورہ میں گزشتہ رات ملی ٹینٹوں کے حملے میں مارے جانے والےاعجاز احمد شیخ نامی سابق سرپنچ کواتوار کو سپرد خاک کیاگیا۔پولیس عہدار کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات قریباً 11بجے ملی ٹینٹ اعجاز احمد کے رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور اس پر پے در پے گولیاں چلائی۔مہلوک سرپنچ کے لواحقین کو کہنا ہے انہوں نے خون میں لت پت اعجاز کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔اعجاز احمد شیخ کی لاش کو رات دیر گئے واپس رہائش گاہ پہنچایا گیا، جہاں کہرام مچ گیا اور لواحقین نے لاش کی آخری رسومات اتوار کو ادا کرنے کا فیصلہ لیا۔اس دوران اتوار کی صبح مہلوک سرپنچ کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ سپرد خاک کیا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اعجاز شیخ پہلے بی جے پی سے وابستہ تھا اور بعد میں اس نے جب پنچایتی الیکشن جیت لیا تو اس نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔سابق سرپنچ کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے جنوبی اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے انتظامات سخت کرلے ہیں۔پلوامہ، شوپیاں اور کولگام سمیت انت ناگ میں کسی بھی ناخوشگوار کو ٹالنے کےلئے ناکوں کے علاوہ مسافر گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے شناختی کارڈ چک کئے جارہے ہیں۔